اہلخانہ کو دھمکیوں کے بعد کسی بھی حد تک جا سکتا ہوں: حامد میر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے معروف صحافی، تجزیہ کار اور پروگرام ہوسٹ حامد میر نے کہا ہے کہ ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں.
پیر کو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ ان کے لیے یہ سب نیا نہیں.
‘ماضی میںمجھ پر دو بار پابندی عائد کی گئی. دو بار ملازمت سے نکالا گیا.قاتلانہ حملے میں بچ نکلا اور یہ سب مجھے ان حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے نہ روک سکے جو آئین میںدیے گئے ہیں.’
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حامد میر کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر شو کیپیٹل ٹاک میںان کو میزبانی سے روک دیا گیا ہے.
سینیئر صحافی و اینکر عاصمہ شیرازی نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر حامد میر کو آف ایئر کیا گیا یا ان پر پابندی عائد کی گئی تو انگلیاں طاقتور اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی جانب اٹھیں گی اور ان الفاظ کی گونج سنائی دے گی جو انہوںنے کہے تھے.
حامد میر نے عاصمہ شیرازی کے ٹویٹ پر لکھا کہ اس بار وہ کسی بھی قسم کے نتائج کے لیے تیار ہیںاور کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں کیونکہ ان کے خاندان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں.