عالمی خبریں

’لمبے قد والی دونوں شخصیات عقلمند ہیں‘، امریکی صدر کے دورے میں 1800 ارب ڈالر کے معاہدے

مئی 15, 2025

’لمبے قد والی دونوں شخصیات عقلمند ہیں‘، امریکی صدر کے دورے میں 1800 ارب ڈالر کے معاہدے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف 24 گھنٹوں میں سعودی عرب اور قطر میں 1800 ارب ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔

امریکہ کے کاروباری صدر کے طور پر پہچان بنانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے دورے میں کئی ایسی باتیں کیں جن میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر کی بہت زیادہ تعریف تھی۔
ایک موقع پر دوحہ میں امیر قطر کے محل میں داخل ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا شاندار گھر ہے۔

صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر سے گفتگو میں اُن کے محل میں لگے ماربل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ’تعمیراتی انڈسٹری سے وابستہ آدمی کے طور پر میں یہ کہتا ہوں کہ یہ کامل سنگ مرمر ہے۔ اس کو کہتے ہیں پرفیکٹو۔۔ اور ہم ان اونٹوں کی تعریف کرتے ہیں۔ بہت عرصے سے ایسے اونٹ نہیں دیکھے ہیں۔‘

انہوں نے خلیجی ملکوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سعودی عرب سے ہو کر آئے ہیں جہاں ہمارے پاس ایک اور عظیم شخصیت ہے جو آپ کے دوست ہیں۔ آپ لوگ بہت اچھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو آپ مجھے ایک دوسرے کی تھوڑی بہت یاد دلاتے ہیں۔ دونوں لمبے لمبے خوبصورت شخصیات ہیں جو بہت عقلمند ہیں۔‘
سعودی عرب نے امریکی صدر کے دورے میں اُن کے ساتھ 600 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ قطر میں اس دورے کے موقع پر امریکی کمپنیوں سے ایک ہزار 200 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

قطر کی ایئرلائنز امریکی کمپنی بوئنگ سے 96 ارب ڈالر کے 160 جہاز خریدے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے