عالمی خبریں

نیویارک میں میکسیکن نیوی کا جہاز برج سے ٹکرا گیا، دو ہلاک، 19 زخمی

مئی 18, 2025

نیویارک میں میکسیکن نیوی کا جہاز برج سے ٹکرا گیا، دو ہلاک، 19 زخمی

نیویارک شہر کے میئر کے مطابق میکسیکن نیوی کے ایک بڑے تربیتی جہاز کے بروکلن برج سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کم از کم 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شام پیش آنے والے اس حادثے سے قبل ’کواوٹیماک‘ نامی جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز خیرسگالی کے مشن پر تھا اور اس پر 277 افراد سوار تھے۔

حادثے کے وقت کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز پل کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کا بادبانوں کا ٹاور پل سے ٹکرا گیا۔

اس حادثے کے نتیجے میں ٹاور کا کچھ حصہ ٹوٹ کر جہاز کے اگلے حصے پر گر گیا۔
حکام کا کہنا ہے زخمیوں میں جہاز کے اوپری حصے پر کھڑے افراد شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے