عالمی خبریں

ناسا نے زمین جیسا نیا اور عجیب سیارہ دریافت کر لیا

جون 12, 2021 < 1 min

ناسا نے زمین جیسا نیا اور عجیب سیارہ دریافت کر لیا

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے ایک نئے اور ’عجیب‘
سیارے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی دریافت سے سائنس دانوں کو زمین کے علاوہ زندگی کی تلاش میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی خلائی ایجنسی کی ایک لیبارٹری اور نیو میکسیکو یونیورسٹی کے محققین نے نظام شمسی کے باہر ایک ایسا سیارہ دریافت کیا جسے وہ ٹی او آئی کہتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق دریافت کیا گیا یہ سیارہ نیپچون کے سیارے کا سائز ہے۔ یہ 24 دنوں میں اپنے ستارے کے گرد چکر پورا کرتا ہے کیونکہ یہ زمین اور سورج کے مابین فاصلے کے مقابلے میں اپنے ستارے سے آٹھ گنا زیادہ قریب ہے تاہم اس کا درجہ حرارت زمین کے درجہ حرارت جتنا ہے، کیونکہ یہ جس ستارے کے گرد گھومتا ہے اس کی توانائی کافی کمزور ہے۔

کرہ ارض کا ماحول تقریباً 330 کیلون یا 140 ڈگری فارن ہائیٹ ہے، جس کا مطلب ہے کہ سیارہ ٹی او آئی ایک بہت ہی حیرت انگیز چھوٹا سا سیارچہ ہے جس کے ماحول کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
سائنس دانوں کاخیال ہے کہ نئے دریافت کیے سیارے کی فضا میں بادل ہیں جس کا مطلب ہے کہ سطح سیارے پر پانی ہوسکتا ہے۔

نیو میکسیکو یونیورسٹی میں ناسا کے محقق اور محکمہ طبیعیات اور فلکیات کے اسسٹنٹ پروفیسر جینیفر برٹ کے مطابق ’اس نئے سیارے کے مشاہدے سے ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ اس کے آس پاس پانی کے بادل کس حد تک ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے