پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

’بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کامیابی سے بحال‘، انجوائے تبدیلی ڈیئر

جون 30, 2021 2 min

’بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کامیابی سے بحال‘، انجوائے تبدیلی ڈیئر

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی فراہمی کے محکمے آئیسکو نے رات بارہ بجے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے صارفین کو بتایا ہے کہ شہر اور گرد ونواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کی جا رہی ہے۔

آئیسکو کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان خلا کو پُر کرنے کے لیے بعض علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے، جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی بلا تعطل فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

اس خبر پر گرمی کے ستائے صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سینیئر صحافی خلیق کیانی نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کامیابی سے بحال کردی ہے۔ ابھی دو سال باقی ہیں۔

صحافی عاصم علی رانا نے لکھا کہ ویسے افسوس ہے ن لیگ پر، ضرورت سے زیادہ بجلی بنا دی۔ افسوس ان گدھوں پر جو اسے ہر ماہ ہزاروں لاکھوں کے بل دینے والوں کو پہنچا بھی نہ سکے۔

انہوں نے وزیراعظم، حماد اظہر اور شہباز گِل کو ٹیگ کر کے کہا کہ اس شدید گرمی میں موجود بجلی کی قلت پیدا کرنے والوں پر فٹے منہ۔

خاتون صارف نسیم اکرم نے آئیسکو کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ سرکار تو کہتی تھی کہ ن لیگ نے زائد بجلی بنا کر غلطی کی ہے اب لوڈ شیڈنگ کا کیا جواز ہے؟۔

سلمیٰ جعفر نے آئیسکو سے کہا کہ سیدھا لکھیں کہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں، الفاظ کی ملمع جاری کیوں؟۔

شہری اظہر محمود نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ بجلی گیس قیمتیں معیشت ہر ایک چیز پر زوال آ گیا ہے۔ اوپر سے ضد یہ ہے یہ زوال ہی ترقی ہے۔

سعید نامی صارف نے جواب دیا کہ اِسے ترقّیِ معکوس کہتے ہیں ۔ اِس صورتِ حال کی وجہ کیا بتائی گئی ہے ڈیمانڈ اور سپلائی میں گَیپ۔ بہتری کب ہو گی، جب یہ گَیپ از خود ختم ہو جائے گا۔ بندہ پو چھے ڈیمانڈ کے وقت سپلائی جاری رکھنا ہی تو اصل کام تھا۔ کسے نہیں معلوم کہ جب ڈیمانڈ نہ ہو تو سپلائی بہتر ہو ہی جاتی ہے۔

عثمان مجید نے لکھا کہ ان کے علاقے میں رات گیارہ سے بارہ بجے لوڈشیڈنگ ہے، بارہ بجے لائٹ آتی ہے تو سوا بارہ پھر بند ہو جاتی ہے۔

اس پر اُن کو صارف عجب گُل سورانی نے جواب میں کہا کہ انجوائے، تبدیلی ہے ڈیئر۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے