بگرام ایئر بیس ویران، امریکی و نیٹو افواج کی واپسی مکمل
افغانستان میں امریکی اور نیٹو فواج کا سب سے بڑا اڈہ بگرام ایئربیس ویران ہو گیا ہے.
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر بیس سے غیرملکی افواج کے مکمل انخلا کا اشارہ ملتا ہے۔
کابل سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکی فوجی آپریشنز کے دوران سب سے بڑا اور اہم اڈہ رہا جہاں امریکی صدور بھی آتے رہے.
بگرام سے غیر ملکی افواج مقامی طالبان اور ان کے اتحادی القاعدہ کے خلاف فضائی کارروائیاں کرتی رہیں۔
ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’تمام اتحادی فوجیں بگرام سے چلی گئی ہیں۔‘
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخری غیرملکی فوجی یہاں سے کب روانہ ہوا اور بیس کو باضابطہ طور پر افغان فوج کے حوالے کب کیا جائے گا؟