اہم خبریں پاکستان متفرق خبریں

خواتین پر تشدد، وائرل ویڈیو کے ملزمان پولیس حراست میں

جولائی 4, 2021

خواتین پر تشدد، وائرل ویڈیو کے ملزمان پولیس حراست میں

فیس بک پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں دو ملزمان کو ایک خاتون پر تشدد کرتے دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ یہ پشاور کی ہے جہاں وراثتی جائیداد میں حصہ مانگنے پر گھریلو خواتین نشانہ بنیں.

خیبر پختونخوا پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ‏ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پشاور کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کیا.

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش سگی بہن مسماۃ (ب) پر پدری مکان میں حصہ کا مطالبہ کرنے پر تشدد کااعتراف کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے.

‏مقامی پولیس کے مطابق خاتون کو طبی امداد اور ڈاکٹری معائنے کی خاطر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ڈاکٹری رائے موصول ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کیا جائے گا.

سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کارروائی کی تحسین کرتے ہوئے ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے