اہم خبریں پاکستان پاکستان24

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا و تشدد میں ملوث عناصر نہیں بچیں گے: پاکستان

جولائی 17, 2021 < 1 min

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا و تشدد میں ملوث عناصر نہیں بچیں گے: پاکستان

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.

افغان سفیر نجیب اللہ کی 26 سالہ بیٹی سلسیلہ علی خیل کو نامعلوم افراد نے جمعے کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور چار گھنٹے بعد پھینک کر فرار ہو گئے تھے.

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان سے معاملے کی تفتیش اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انہیں اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک کرائے کی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں‘۔

سنیچر کی شام پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ’پریشان کن واقعہ رپورٹ ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے‘۔

’وزارت خارجہ اور متعلقہ ادارے افغان سفیر اور ان کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں اور معاملے پر ان سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔‘

پولیس کے مطابق سلسیلہ علی خیل کو جمعے کو اسلام آباد کے بلیو ایریا سے ٹیکسی میں اغوا کیا گیا جبکہ شام کو ایف نائن پارک کے گیٹ سے پولیس نے ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس ذرائع کے نامعلوم حملہ آور نے سلسیلہ کے دوپٹے کے ساتھ ایک پیغام میں ان کے والد کو کمیونسٹ قرار دیا اور کہا کہ اب ان کی باری ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے