اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں متفرق خبریں

طالبان کابل کے دروازوں پر، اشرف غنی افغانستان سے فرار

اگست 15, 2021 < 1 min

طالبان کابل کے دروازوں پر، اشرف غنی افغانستان سے فرار

Reading Time: < 1 minute

طالبان جنگجو افغانستان کے دارالحکومت داخل ہوگئے ہیں اور اشرف غنی حکومت سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری افواج نے بگرام ایئربیس طالبان کے حوالے کر دیا ہے جہاں پانچ ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کی کابل میں محصور حکومت کو امید ہے کہ انتقال اقتدار کے لیے ایک عارضی حکومت قائم کی جائے گی ۔

کابل ایئر پورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹرز نے رن وے بلاک کر کے پی آئی اے سمیت کئی غیر ملکی ایئرلائنز کو گھنٹوں روکے رکھا تاکہ اپنے عملے کو نکالنے کے لیے سی ون تھرٹی طیاروں کو لینڈ کرا سکیں.

صدر اشرف غنی کے کابل سے تاجکستان پہنچنے کی خبریں گردش میں ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے