اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے: برطانیہ

اگست 15, 2021

طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے: برطانیہ

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے۔
اتوار کو سامنے آنے والے ایک ویڈیو کلپ میں ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے تمام ملکوں کو افغانستان کے مسئلے پر یکساں مؤقف اختیار کرتے ہوئے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔

بورس جانسن کے مطابق کابل میں برطانوی سفیر ایئرپورٹ پر اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے انتظامات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب طالبان کابل کی گلیوں میں داخل ہو گئے ہیں اور صدارتی محل سے کسی بھی وقت اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اشرف غنی اتوار کی شام افغانستان چھوڑ کر پڑوسی ملک منتقل ہو گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے