سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے انکار
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس علی احمد شیخ نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے انکار کرتے ہوئے 17 اگست کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
جسٹس علی احمد شیخ نے چیف جسٹس گلزار احمد کو ایک خط کے ذریعے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی وہ تین خطوط کے ذریعے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس علی احمد شیخ کے انکار کے باوجود ان کو سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج لگانے کی سفارش کی اور وزارت قانون نے اس حوالے سے صدر سے منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کرایا ہے۔

