پاکستان پاکستان24

پاکستان کی فوج کے سربراہ کو طالبان سے کیا توقعات ہیں؟

اگست 21, 2021 2 min

پاکستان کی فوج کے سربراہ کو طالبان سے کیا توقعات ہیں؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید جاجوہ نے کہا ہے کہ ’توقع رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت ادا کی ہے. ’معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے چار دہائیوں کے دوران 30 لاکھ سے زیادہ افغانوں کو پناہ دی۔ ایک آزاد اور پُرامن خطے کا تصور ہمارے ہمسائے میں انتہا پسندی کی سوچ کے ہاتھوں یرغمال ہے۔‘

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں وہ فورتھ پاکستان بٹالین کو پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف کا کہنا افغانستان میں امن خطے، بالخصوص افغانستان کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہے۔ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں۔
’مسلسل عالمی برادری پر واضح کیا کہ وہ افغانستان کے پُرامن حل کے لیے کردار ادا کرے۔ افغانستان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششیں خطے کے پرامن قیام کے لیے ہیں۔‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ ’یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں۔‘

جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، وطن کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد، دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہے۔
’مشکلات کے باوجود پاکستان اقوام عالم میں مضبوط، ترقی کرتا ملک ہے، اگست کا مہینہ ہمیں آزادی کے لیے لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہمارے محنتی جوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معاشی اور دیگر مشکلات کے باوجود پاکستان نے بھرپور مقابلہ کیا۔ قوم ہر چیلنج کے بعد مزید مضبوط بن کر ابھری۔ ہم نے دہشتگردی پر قابو پا کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے