اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ کا افغانستان میں داعش پر ڈرون حملہ، دو ہلاک

اگست 28, 2021 < 1 min

امریکہ کا افغانستان میں داعش پر ڈرون حملہ، دو ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکی فوج نے افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کے ’منصوبہ ساز‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے ’منصوبہ ساز‘ کو ساتھی سمیت ننگرہار صوبے میں ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے ڈرون حملے کے بعد بتایا کہ ’ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے۔‘

روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرون حملہ داعش کے عسکریت پسند پر کیا گیا جو مستقبل میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

عہدیدار کے مطابق مشرق وسطیٰ سے اڑنے والے ڈرون نے داعش کے عسکریت پسند کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ کار میں تھا۔ ’دونوں کی ہلاکت کا یقین کیا جا رہا ہے۔‘

دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے گیٹس سے دور رہنے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ کابل دھماکوں کے ذمہ داروں کو تلاش کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے پینٹاگون کو حملے کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 79 افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے