پاکستان پاکستان24

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ: سات فوجی اور پانچ دہشت گرد ہلاک

ستمبر 15, 2021 < 1 min

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ: سات فوجی اور پانچ دہشت گرد ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کی سرحد سے ملحق ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سات اہلکار بھی مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان ایک آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

بدھ کو جاری کیے بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فوج کے جوانوں کے جانی نقصان کی اطلاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ لگنے والے سابق قبائلی علاقوں میں پاکستان کی فوج دہشت گردوں کے خلاف وقتا فوقتا آپریشنز کرتی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کرنے والے چار دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔
دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں چار فوجی اہلکار بھی مارے گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے