پاکستان پاکستان24

ایران سے پاکستان کی فوج پر حملہ، ایک سپاہی ہلاک

ستمبر 28, 2021 < 1 min

ایران سے پاکستان کی فوج پر حملہ، ایک سپاہی ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’ایران سے دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے میں موجود ایف سی کی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا۔‘

منگل کے روز جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’حملہ چکاب کے علاقے میں ایف سی کی چوکی پر چھوٹے ہتھیاروں سے کیا گیا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’حملے کے نتیجے میں سپاہی مقبول شاہ نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک اور سپاہی زخمی ہوگئے۔‘

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’ایرانی حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔‘

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر آپریشن کیا اور اس ٹھکانے کو محاصرے میں لے لیا۔

بیان کے مطابق ’شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔‘

مزید دعوی کیا گیا ہے کہ ’آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے