پاکستان پاکستان24

سعد رضوی ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد لائے گئے، مذاکرات جاری

اکتوبر 28, 2021

سعد رضوی ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد لائے گئے، مذاکرات جاری

کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی ترجمان صدام بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد لے جایا گیا ہے .

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید اسلام آباد میں کالعدم جماعت کی لیڈرشپ سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ادھر کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان کا جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کی جانب مارچ جاری ہے ان کا قافلہ گوجرانوالہ پہنچا ہے.

لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت ہے۔

ٹی ایل پی کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے دن کامونکی سے مارچ کا آغاز کیا گیا۔

کامونکی میں مارچ کے شرکا کو انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

پولیس اہلکاروں کو جلوس کے راستوں پر تعینات کیا گیا اور کامونکی سے گوجرانوالہ کے درمیان کئی جگہوں پر کنٹینر لگا کر سڑک بھی بند کی گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے