مذاکرات مگر کالعدم تنظیم کا رویہ ناقابل قبول: قومی سلامتی کمیٹی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاست پر امن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے تاہم ٹی ایل پی نے دانستہ طور پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔ یہ رویہ قابل قبول نہیں۔
جمعے کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیر قومی سلامتی، چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان, ڈی جی ائی ایس ائی، آئی بی و ایف ائی اے اور سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔
Array