عالمی خبریں

انڈین اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو ایئرپورٹ سے کیوں واپس کیا گیا؟

دسمبر 7, 2021 < 1 min

انڈین اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو ایئرپورٹ سے کیوں واپس کیا گیا؟

Reading Time: < 1 minute

انڈین اداکارہ جیکلین فرنینڈز کو منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کی گرفتاری کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ تو کیا ان حالات میں وہ سلمان خان کی فلم ’دا بنگ‘ کے ٹور کا حصہ بن سکیں گی؟

انڈین شوبز ویب سائٹس کے مطابق 10 دسمبر کو سلمان خان کی فلم دا بنگ کی کاسٹ سعودی عرب میں ریاض کا دورہ کر رہی ہے اور جیکلین فرنینڈز کو اس ٹور کا حصہ ہونا تھا۔

سلمان خان نے اس حوالے سے اعلان کیا تو جیکلین فرنینڈز بھی پوسٹر میں موجود تھیں اور کیپشن میں ان کا نام بھی لکھا تھا۔
بعض اطلاعات کے مطابق ان کو ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا کہ وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں.

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈز سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں بطور گواہ پوچھ گچھ کی تھی۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جیکلین سے یہ تفتیش ایک فراڈیے کے طور پر پہچانے جانے والے سکیش چندر شیکر نامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کے کیس میں کی گئی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے این ڈی ٹی وی کو 36 سالہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا کہ ’وہ قصوروار نہیں ہیں، لیکن سکیش چندر شیکر کے خلاف کیس میں ان سے بطور گواہ تفتیش کی گئی ہے۔‘
24 اگست کو تحقیقاتی ایجنسی نے کہا تھا کہ اس نے چنئی میں ایک بنگلہ، 82 لاکھ 50 ہزار روپے نقد اور درجنوں لگژری گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔

یہ کیس دہلی پولیس کے مالی بے ضابطگیوں کی نگرانی کرنے والے ونگ اور دیگر کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی اور 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری پر سکیش کے خلاف دائر مقدمے پر مبنی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے