سوناکشی سنہا کو دیکھیے’سائز لارج، سپنے ایکسٹرا لارج‘ میں
Reading Time: < 1 minuteانڈین فلم انڈسٹری میں باڈی شیمنگ کے خلاف پہلی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ بنائی جا رہی ہے.
فلم کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ بھاری بھرکم جسامت کے حامل افراد سے متعلق ہے۔
فلم کا اعلان دلچسپ انداز میں ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے جو اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکارہ ہما قریشی کے مکالمے پر مبنی ہے۔
ویڈیو میں ہما قریشی کہتی ہیں کہ ’یار سوناکشی اس فلم کے لیے جو وزن بڑھایا ہے اسے کم کیسے کریں گے؟‘
جواب میں سوناکشی کہتی ہیں ’ویسے ہی جیسے پہلی بار ہیروئین بننے کے لیے کیا تھا۔ بھول گئی کیا جب لوگ کہتے تھے ہما قریشی کا وزن ہیروئن کے کردار کے لیے بہت زیادہ ہے۔‘
ہما قریشی یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ’اور تُو بھول گئی تیرے ہر پرومو تیرے ہر ویڈیو کے کمنٹس میں موٹاکشی لکھتے تھے لوگ۔‘
پھر دونوں ہنستی ہیں اور ہما قریشی نشاندہی کرتی ہیں کہ ’ابے ہم لوگ ایک دوسرے کو فیٹ شیم کر رہے ہیں کیا؟‘
جس پر سوناکشی کہتی ہیں ’اور کیا ہمارے دیس میں فیٹ شیم میں گرو (فخر) کی بات سمجھتے ہیں لوگ۔‘
ہما قریشی پوچھتی ہیں ’مگر کیوں یار جو کرتے ہیں ان میں سے بہت سوں کی بہنیں، فرینڈز اور مائیں اوور ویٹ تو ہوتی ہوں گی تو کیا انہیں بھی سپنے سیکھنے کا حق نہیں ہے؟‘
اس سوال کا جواب سوناکشی کچھ یوں دیتی ہیں کہ ’‘ہے پارٹنر تبھی تو اس فلم کی کہانی سنانا ضروری ہے۔‘
سوناکشی سنہا نے فلم کی اس ’اناؤنسمنٹ ویڈیو‘ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سائز لارج، سپنے ایکسٹرا لارج۔‘
سترم رامانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ آئندہ سال ریلیز ہوگی۔