پاکستان

نیا سال، نیا پاکستان: پیٹرول کی قیمت میں چار روپے لیٹر اضافہ

جنوری 1, 2022

نیا سال، نیا پاکستان: پیٹرول کی قیمت میں چار روپے لیٹر اضافہ

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو نئے سال کے آغاز پر بھی مہنگائی کا تحفہ دیا ہے اور رات گئے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 15 پیسے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا اور اب نئی قیمت 145 روپے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے عمران خان اور ان کی حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے