مردان میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین نوجوان ہلاک
مردان میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں ریسکیو اہلکار سمیت تین افراد مارے گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مردان چارسدہ روڈ پر سلیم خان سٹاپ کے قریب کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین نوجوان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔
مرنے والوں میں ریسکیو1122 کے سٹور کیپر محمد طلحہٰ ساکن تخت بھائی، ریاد اور ازلان شامل ہیں جو آپس میں چچا زاد بھائی تھے۔
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
حادثہ کار بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

