یہ ریحام خان کو ڈرانے کی کوشش ہے، گاڑی چھیننے کا مقدمہ درج
اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے پرسنل سیکریٹری نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
درخواست میں مدعی بلال عظمت نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات راولپنڈی سے اسلام آباد آتے ہوئے دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اُن کی گاڑی کو دوبار روک کر گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی۔
قبل ازیں ریحام خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔
On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.
My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022
انہوں نے بتایا کہ وہ ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس آئیں اور کچھ دیر پہلے ہی گاڑی تبدیل کی تھی جس کے بعد آئی جے پی روڈ پر اُن کے ڈرائیور اور سیکریٹری کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ ”کیا یہی عمران خان کا نیا پاکستان ہے؟ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچیوں کی ریاست پر خوش آمدید۔“

