پاکستان

اسلام آباد میں نیوی کلب غیرقانونی، عدالت کا بحریہ کے سابق سربراہ کے خلاف کارروائی کا حکم

جنوری 7, 2022

اسلام آباد میں نیوی کلب غیرقانونی، عدالت کا بحریہ کے سابق سربراہ کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دیا ہے۔

جمعے کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری زینت سلیم کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے نیوی سلینگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کے حکم پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ نیوی کا اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے رئیل اسٹیٹ وینچر میں شامل ہو۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کو اختیار نہیں تھا کہ وہ نیول فارمز کو این او سی جاری کرتی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے