پاکستان

مری میں پھنسی گاڑیوں میں 22 سیاح ہلاک، انکوائری کا حکم

جنوری 8, 2022

مری میں پھنسی گاڑیوں میں 22 سیاح ہلاک، انکوائری کا حکم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مری میں سیاحوں کی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

سنیچر کو جاری کیے بیان میں عمران خان نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی صورتحال کو دیکھے بغیر بڑی تعداد میں لوگوں کے مری پہنچنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ تیار نہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کی جائے گی اور ایسے سانحات سے بچنے کے لیے سخت قواعد بنا کر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے جبکہ
صوبائی حکومت کے ترجمان حسان خاور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مری کے لیے ریسکیو ٹیمیں اٹک اور راولپنڈی سے روانہ کی گئیں۔

قبل ازیں مری میں ریسکیو کے حکام نے بتایا کہ برفباری کے باعث پھنسی ہوئی گاڑیوں میں آٹھ بچوں سمیت 21 سیاح ہلاک ہوئے.

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دن کے آغاز پر کہا تھا کہ مری اور گلیات میں پھنسی مسافروں گاڑیوں میں 16 سے 19 سیاحوں کی اموات واقع ہوئیں۔

شیخ رشید نے بتایا تھا کہ مری میں پھنسی ایک ہزار گاڑیوں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کو طلب کیا گیا.

ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’پوری کوشش کے باوجود برفباری کی وجہ سے بند مری اور گلیات کے راستے گزشتہ 12 گھنٹے میں کھولنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سیاح اپنی گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو خوراک اور گرم کپڑوں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے