پاکستان

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کی مدت میں توسیع

جنوری 11, 2022

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کی مدت میں توسیع

پاکستان میں پنجاب حکومت کی جانب سے سیاحوں کے ہل سٹیشن مری میں داخلے پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی بتایا ہے کہ مری میں داخلے پر پابندی کی مدت میں توسیع کے فیصلے کے مطابق 17 جنوری تک سیاح شہر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی اور ضلعی انتظامیہ کی تجاویز کی روشنی مری میں داخلے پر پابندی کی مدت بڑھائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کی شام مری میں شدید برف باری کے بعد سے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم مقامی افراد اور امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے