اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

مرسڈیز کمپنی کا انڈیا میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے منصوبے کا اعلان

جنوری 12, 2022 < 1 min

مرسڈیز کمپنی کا انڈیا میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے منصوبے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

لگژری کاریں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بنز نے انڈیا میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کمپنی کے مقامی یونٹ کے سربراہ مارٹن شیونک نے کہا ہے کہ مرسڈیز بنز انڈیا میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے منصوبے کے تحت سی کلاس سیڈان، ای کیو ایس تیار کرے گی جو ملک میں اپنے پورٹ فولیو کو بجلی پر منتقل کرنے کی بڑی سٹریٹیجی کا حصہ ہے۔

مارٹن شیونک نے بدھ کو کہا کہ مرسڈیز وہ پہلی لگژری گاڑیاں بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ہے جو انڈیا میں الیکٹرک گاڑیاں بنائے گی اور توقع ہے کہ کمپنی رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں ای کیو ایس کو فروخت کے لیے پیش کر دے گی۔

روئٹرز ایجنسی کو انٹرویو میں مارٹن شیونک نے بتایا کہ ‘ای کیو ایس کے طور ہم انڈیا میں ایک مضبوط پراڈکٹ فروخت کرنے کے لیے رکھتے ہیں۔ یہ انڈیا میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک معیار مقرر کرے گی۔ اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس کے بعد بھی ہمارے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ٗ

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے