بجلی کی قیمت میں چارروپے فی یونٹ اضافے کی منظوری
پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد جنوری کے بلوں میں صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا ہو گی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ نومبر 2021 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہونے والا اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے سرکلر کے مطابق نومبر میں ایندھن کی اصل قیمت 8 روہے چار پیسے فی کلو واٹ رہی تھی جب کہ وصول شدہ رقم 3.73 روپے کلوواٹ تھی۔
اعلامیے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین کو بجلی فراہمی کے ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے بلوں پر نہیں ہو گا۔
گزشتہ ہفتے نیپرا نے کے الیکٹرک کو اجازت دی تھی کہ وہ صارفین سے 1.91 ارب، فی یونٹ 1.07 روپے کے حساب سے وصول کر لے۔

