کھیل

انڈر 19 ورلڈکپ میں افغانستان کو شکست، پاکستان کوارٹر فائنل میں

جنوری 21, 2022

انڈر 19 ورلڈکپ میں افغانستان کو شکست، پاکستان کوارٹر فائنل میں

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کی ٹیم کو 24 رنز سے ہرا کر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سکور کیے اور افغانستان کو میچ جیتنے کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی بلے باز عبدالفسیح نے 68 اور اوپنر محمد شہزاد نے 43 رنز سکور کیے۔ کپتان قاسم اکرم 38 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ معاذ صداقت نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز ہی بنا پائی اور پاکستان کو 24 رنز سے میچ میں کامیابی ملی۔

پاکستان کی جانب سے اویس علی نے نو اوورز میں 36 رنز دے کر تین جبکہ کپتان قاسم اکرم نے نو اوورز میں 39 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے