اہم خبریں پاکستان

انڈین را کے چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث: وزیر داخلہ

جنوری 22, 2022

انڈین را کے چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں این ڈی ایس اور انڈیا کی را کو شکست ہوئی جس کے بعد ان کے چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں مگر ان کو شکست فاش ہوگی۔

سنیچر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’طالبان نے گارنٹی دی ان کی سرزمین استعمال نہیں ہوگی۔ ٹی ٹی پی کے بعض گروپوں سے بات ساتھ طالبان کے ذریعے ہوئی۔ ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی ہیں جنہیں قبول نہیں کیا جا سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان والے اگر قانون کے دائرے میں نہ آئے اور اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو ان سے لڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ آئین، قانون اور پاکستان کے جھنڈے تلے آنا چاہتے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ اگر وہ لڑیں گے تو ان سے لڑا جائے گا۔ آج وہاں وہ حالات نہیں ہے جو پہلے تھے۔ آج وہاں طالبان ہیں ان کی انسانی مدد کے لیے عمران خان خود ہر ملک اور او آئی سی سے رابطے میں ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے