آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں سمیت چار ہلاک
پشاور کے علاقے پستوان حسن خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
سنیچر کی شام ریسکیو 1122پشاور نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک مرد، عورت اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں، ایک مرد اور ایک عورت کے موقع پر ہلاک ہونے کی تصدیق کی جبکہ ایک شدید زخمی کو طبی سہولیات دینے کے لیے انتہائی نگہداشت منتقل کر دیا۔

