یورپ میں’طوفانِ یونیس‘ سے لاکھوں گھر بجلی سے محروم، 11 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteیورپ کے کئی ملکوں میں سمندری طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں کے باعث لاکھوں کی آبادی بجلی سے محروم ہو گئی ہے جبکہ تین ممالک کے مختلف علاقوں میںدرخت گرنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں.
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق طوفان سے سب سے زیادہ نقصان آئر لینڈ اور نیدرلینڈز میںہوا.
کئی برطانوی شہروں میں ٹرین سروس معطل کرنا پڑی جبکہ سو میل سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے باعث لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بعض پروازیںلینڈ نہ کر سکیں.
کئی علاقوں میں درخت گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی.
روئٹرز کے مطابق نیدرلینڈز میں تین ہلاکتیں ہوئیں.
Array