مشکل نام والے آسٹریلوی کرکٹر نے ٹوئٹر پر شائقین کو کیا دعوت دی؟
پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارنس لبوشین نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے اپنے نام کے پوسٹرز دیکھ کر محفوظ ہوئے۔
منگل کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے دیگر شائقین کرکٹ کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنے پوسٹرز ان کی ٹویٹ کے کمنٹس میں پوسٹ کریں جن میں میں سے اکثر کو انہوں نے شیئر بھی کیا۔
I've loved seeing all the signs in the crowd at Rawalpindi and want to acknowledge as many as possible to say thanks for the welcome 👋 so.. share your signs below 🇦🇺🇵🇰#AUSvPAK
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 8, 2022
پاکستانی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی کرکٹر کے نام کو مشکل قرار دے کر پوچھا کہ اس کے ہجے کیسے کیے جائیں۔

بعض دیگر شائقین نے پوسٹر پر مارنس کے نام کے دوسرے حصے لبوشین کو الگ الگ کر کے لکھا اور بتایا کہ ایسے پڑھا جاتا ہے۔
زیادہ تر شائقین نے ان کی اننگز کے دوران نو رن کے پوسٹرز اٹھائے رکھے۔

