نہیں معلوم میں کیوں ٹوئٹر پر ٹرینڈ میں ہوں؟ وسیم اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کو اندازہ نہیں کہ کیوں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں مگر ایسا ہے تو اچھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم پَلس قرار دیا تھا۔
وسیم اکرم کی ٹویٹ کو صارفین نے مزاح اور ٹرولنگ قرار دیا ہے۔
صارف شاہد اسلم نے لکھا کہ اپنے کپتان سے پوچھیں آپ وسیم بھائی۔ آپ بھی چیزے تو نہیں لے رہے خان صاحب کے، واللہ۔

