کھیل

امام اور بابر کی سینچریاں، پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ حاصل کر لیا

مارچ 31, 2022

امام اور بابر کی سینچریاں، پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ حاصل کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔

سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلنے کی دعوت پر 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے حاصل کر لیا۔

یہ پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر میچ جیتا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے