اب جو ہوگا وہ تباہ کُن ہوگا: مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فوج یا اسٹیبلشمنٹ کا نیوٹرل ہونا مشکوک نظر آتا ہے اور اب معاملہ عام احتجاج سے آگے جا چکا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں اب بھی ایسے لوگ ہیں جو عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، اگر ایسا نہ ہوتا تو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہوتا۔
مولانا نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتےہیں ہم غیر جانبدار ہیں، روزوضاحت دیتےہیں مگر آج جب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا بات ہوئی توکہاں ہیں جرنیل، اپنی پوزیشن واضح کریں۔ یہ نہیں کہ ہم احترام میں خاموش رہیں گے۔

