عالمی خبریں

’یہ بہت بڑا صدمہ ہے‘، روسی صدر یوکرین میں فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ

اپریل 8, 2022 < 1 min

’یہ بہت بڑا صدمہ ہے‘، روسی صدر یوکرین میں فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ

Reading Time: < 1 minute

روس کے صدارتی دفتر کریملن نے یوکرین کی جنگ میں روسی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’بہت بڑا صدمہ‘ قرار دیا ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے سکائی نیوز کو بتایا کہ یوکرین میں جنگ کے دوران بڑی تعداد میں روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔‘

گزشتہ ماہ مارچ کے اواخر میں نیٹو نے کہا تھا کہ چار ہفتوں کے دوران روس کے 15 ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔

روس نے یوکرین پر 24 فروری کو حملہ کیا تھا۔

ماسکو نے تسلیم کیا تھا کہ یوکرین پر حملے میں اتنی تیزی سے پیشرفت نہ ہوئی جیسے وہ چاہتا تھا۔

روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے روس کو مشکل ترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔

امریکی کانگریس نے روس کی ’پسندیدہ ملک‘ کی تجارتی حیثیت کو بھی ختم کر دیا ہے۔ واشنگٹن نے روس کی دو سرکاری کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کیا ہے۔

یوکرین کے شہر بُوچا میں شہریوں کے قتل عام کے بعد روس کو نئی پابندیوں کا سامنا ہے۔ بُوچا میں قتل عام کو ’جنگی جرم‘ قرار دیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے