سری لنکا پر 51 ارب ڈالر قرضہ، حکومت کا دیوالیہ ہونے کا اعلان
بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبی سری لنکا کی معیشت نے مزید بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے اور حکومت نے ملک کو دیوالیہ قرار دیا ہے۔
گزشتہ دو ماہ سے سنگین اقتصادی بحران کے شکار سری لنکا پر مجموعی بیرونی قرضہ 51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

