متفرق خبریں

رمضان کا سیزن، عمران خان نے جلسوں کے لیے چندہ مانگنا شروع کر دیا

اپریل 16, 2022

رمضان کا سیزن، عمران خان نے جلسوں کے لیے چندہ مانگنا شروع کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خاتمے کے ایک ہفتے بعد ہی سیاسی چندہ مانگنا شروع کر دیا ہے۔

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی ’حقیقی آزادی‘ کے لیے تحریک شروع کر رہے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے نامنظور ڈاٹ ویب سائٹ بنائی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم پیسے اکٹھے کریں، خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں سے، ہم ایک مہم چلانے جا رہے ہیں۔‘

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’ایک بیرونی سازش کے تحت حکومت تبدیل کی گئی۔ اور جو کرپٹ ترین لوگ تھے ان کو ہم پر مسلط کیا گیا جو 22 کروڑ کی قوم کی توہین ہے۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں اس کے خلاف نکل رہا ہوں اور جاگی ہوئی قوم کو مزید جگا رہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میری یہ کوشش ہے کہ ہم اس سازش کو ناکام کریں۔ ہمیں آپ کے فنڈز کی ضرورت ہے۔ اس میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم ہے۔‘

اس اپیل پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی افراد نے چندہ دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ بہت سے ایسے بھی ہیں جو تنقید کر رہے ہیں۔

عدیل نامی صارف نے لکھا کہ خان صاحب وہ اپنا بلیو ایریا میں موجود لگژری فلیٹ بیچ کر پہلا چندہ دے کر مہم کا باضابطہ افتتاح کریں۔ وہی فلیٹ جو سی ڈی اے کے قانون کی خلاف ورزی میں آپ نے ریگولرائز کیا تھا۔ پھر آپ کے دیگر انصافین بھی فالو کریں گے۔

سیانی کڑی کے ٹوئٹر ہینڈل نے تبصرہ کیا کہ آ گیا منگتا رمضان کا سیزن لگانے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے