عالمی خبریں

لندن میں جمائما کے گھر کے باہر ن لیگ کا مظاہرہ، نعرے بازی

اپریل 17, 2022

لندن میں جمائما کے گھر کے باہر ن لیگ کا مظاہرہ، نعرے بازی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ عمران کی باجی چور ہے، ٹیرن کے پاپا چور ہیں۔

یہ مظاہرہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ نے دو دن قبل اس مظاہرے کے اعلان پر کہا تھا کہ ان کا اور ان کے بیٹوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔


پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے جمائما کو ان کے پرانے بیانات کے سکرین شاٹس میں ٹیگ کر کے بتایا کہ کیسے وہ طویل عرصے تک پاکستان کے سیاست دانوں کے خلاف ٹویٹس کرتی رہیں جو تحریک انصاف کے مدمقابل تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے