متفرق خبریں

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا کا مبینہ تشدد، پولیس اہلکار ہلاک

اپریل 18, 2022

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا کا مبینہ تشدد، پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا کے تشدد سے سب انسپکٹر محمد سلمان کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والا سب انسپکٹر روزے سے تھا.

تشدد سے پولیس افسر کی موت کا یہ واقعہ ہائیکورٹ کے سکیورٹی سٹاف کے مطابق پیر کو جسٹس محمد وحید خان کی عدالت کے باہر پیش آیا۔

سکیورٹی سٹاف کی طرف سے جاری کی گئی تفصیل میں بتایا گیا کہ ضلع نارووال کے ایک مقدمے میں محمد طیب نامی ملزم نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔  

جسٹس وحید خان کی عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور نہیں کی جس پر ملزم محمد طیب کو عدالت سے باہر نکلنے پر سب انسپکٹر محمد سلمان نے گرفتار کر لیا۔

ملزم محمد طیب کے دو وکلا سید منظر عباس اور تنویر صادق نے سب انسپکٹر کی گرفت سے ملزم کو نکالنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکار تشدد کے دوران زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

پولیس اہلکار محمد سلمان کو بعد ازاں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔  

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے