عید پر نیم برہنہ لبنانی دوشیزہ کا سڑکوں پر گشت، گرفتار اور نظر بند
Reading Time: < 1 minuteلبنان میں پولیس نے عید کے دوران سڑکوں پر نیم برہنہ حالت میں واک کرنے والی ایک دوشیزہ کو حراست میں لے کر عدالتی احکامات پر نظر بند کیا ہے۔
بدھ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سفید شرٹ اور بغیر زیر جامہ واک کرتی نیم برہنہ دوشیزہ کی وائرل ویڈیو سے لبنان بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
تین مئی کو وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دوشیزہ بیروت شہر کی شاہراہ پر دیکھی گئی جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔
سکیورٹی اداروں نے اپنے سوشل اکاونٹ کے ذریعے بتایا کہ بیروت میں گشت پر مامور پولیس پارٹی نے واک کرتی نیم عریاں دوشیزہ کو روک کر پوچھ تاچھ کی۔
بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے خاتون کو متعلقہ شعبے کے حکام کے حوا لے کیا گیا۔
خاتون نے مستقبل میں اس قسم کی حرکت دوبارہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عدالتی حکم کے مطابق خاتون کو چند دنوں کے لیے گھر میں نظر بند رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔