متفرق خبریں

اینکر سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کا نوٹس، پی ٹی آئی کے صحافیوں میں ہلچل

مئی 8, 2022 < 1 min

اینکر سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کا نوٹس، پی ٹی آئی کے صحافیوں میں ہلچل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹی وی اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق اس مقدمے میں سمیع ابراہیم کے خلاف شکایت کنندہ ریاست ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ سمیع ابراہیم نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیلائی جس میں حکومت اور ریاست کا نظام چلانے والی شخصیات پر گمراہ کن الزامات عائد کیے اور ان الزامات کے ذریعے بدنیتی سے عام لوگوں میں خوف پیدا کر کے ان کو حکومت اور مسلح افواج سے بدظن کرنے کی کوشش کی۔

سمیع ابراہیم سے کہا گیا ہے کہ وہ 13 مئی کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔

نوٹس ملنے پر سمیع ابراہیم نے کہا کہ حکومت نے بذریعہ ایف آئی اے ان کے خلاف ایک مقدمہ قائم کیا ہے۔ یہ معاملہ نے اپنے وکیل راجہ عامر عباس سے ڈسکس کیا ہے جو FIA کو بتا دیتے ہیں کہ وہ ابھی ملک سے باہر ہیں۔ 14 مئی کو واپسی کے بعد ضروری قانونی چارہ جوی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سمیع ابراہیم کی ایک ویڈیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے کے سمیع ابراہیم کو نوٹس ملنے پر تحریک انصاف سے منسلک رپورٹرز، تجزیہ کار اور اے آر وائے نیوز نے حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کر کے اس کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے