متفرق خبریں

اے آر وائے پر چودھری غلام حسین کے ساتھی اینکر صابر شاکر آف ایئر

مئی 17, 2022 < 1 min

اے آر وائے پر چودھری غلام حسین کے ساتھی اینکر صابر شاکر آف ایئر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اے آر وائے نیوز کے اینکر صابر شاکر کو چینل نے آف ایئر کر دیا ہے۔

بول نیوز کے ڈائریکٹر نیوز سمیع ابراہیم نے ٹویٹ کیا ہے کہ صابر شاکر کو آف ایئر کیا گیا.

انہوں نے لکھا کہ صابر شاکر کہاں ہیں؟
‏سمیع ابراہیم نے پوچھا کہ صابر شاکر کو آف ایئر کرنے کے لیے دباؤ کہاں کی جمہوریت اور آزادیِ صحافت ہے؟ ایسے اقدامات نام نہاد جمہوریت پسند حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

خیال رہے کہ صابر شاکر اے آر وائے نیوز کے اسلام آباد دفتر کے انچارج ہیں اور سات بجے رپورٹرز کے نام سے ٹاک شو کے اینکر ہیں۔

صابر شاکر نے گزشتہ دنوں خود پر حملے اور تشدد کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

تحریک انصاف کی میڈیا مہم چلانے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرنے کے علاوہ صابر شاکر حالیہ عرصے میں عدالتوں کے بارے میں بھی متنازع تبصروں کے لیے بھی مشہور ہوئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے