متفرق خبریں

’شرمندگی ہے کہ کبھی عمران خان جیسے گھٹیا شخص سے منسلک تھی‘

مئی 21, 2022 < 1 min

’شرمندگی ہے کہ کبھی عمران خان جیسے گھٹیا شخص سے منسلک تھی‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اُن سے منسلک رہنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کے ملتان جلسے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بارے میں ریمارکس کے بعد ٹوئٹر پر ایک بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ’مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔‘

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ان جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔

ریحام خان کے مطابق عمران خان کو نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت ہے نہ کسی دوسرے کے گھر کی عورت کی عزت کرتے ہیں۔

سنیچر کو انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سنہ 2015 میں ہی عمران خان کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا تھا۔

صحافی عنبرین فاطمہ نے ریحام خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اپنی غلطی تسلیم کرتی ہیں اسی لیے مجھے اچھی لگتی ہیں۔‘

خیال رہے کہ عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں بیان پر اُن کو سوشل میڈیا پر سخت عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے