آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول، بجلی سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سبسڈی ختم کرنے کے حوالے ایک بیان میں حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے.
دوسری جانب جمعرات کو فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پیٹرول، بجلی اور دیگر معاملات میں سبسڈی دینے سے کرنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
’اس ملاقات میں کرنٹ اور فسکل اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی کو ختم کرنے پر زور دیا جو گذشتہ حکومت نے دی تھی۔‘
Array