فوج کا ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ، ہائیکورٹ سے ضمانت منظور
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے فوج اور اس کی قیادت کے خلاف تضحیک آمیز جملوں اور الزامات پر درج مقدمے میں ایمان مزاری کو ضمانت قبل از گرفتاری دے دی ہے۔
جمعے کو ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، گزشتہ روز تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے 9 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ایک ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ پاکستان کی فوج کے شعبہ قانون نے درج کرایا ہے۔
Array