اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی کے اینکر احمد قریشی برطرف
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے اینکر احمد قریشی کو اسرائیل کا دورہ کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے.
پیر کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکرپرسن احمد قریشی کو ’آف ائیر‘ اور برطرف کیا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق اینکرپرسن اپنی ذاتی حیثیت میں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ احمد قریشی کے پاس دوہری شہریت ہے.
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس ضمن میں دفتر خارجہ پہلے ہی وضاحت جاری کرچکا ہے کہ پاکستان سے کوئی اسرائیل نہیں گیا۔
خیال رہے پاکستان نے 1948ء لے کر آج تک سرکاری طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات ہیں۔