پاکستان

فرح گوگی کی بات کرو تو عمران خان تڑپنا شروع ہو جاتے ہیں: وزیر اطلاعات

جون 15, 2022

فرح گوگی کی بات کرو تو عمران خان تڑپنا شروع ہو جاتے ہیں: وزیر اطلاعات

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپٹ چہروں نے عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملک و قوم کا پیسہ لوٹا۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم تھا کہ کرپشن کا ریکارڈ موجود ہے، اس لیے انہوں نے جھوٹے بیانیے بنائے لیکن آپ کی رائے اور جھوٹے بیانیے پر ریاست اپنا مؤقف نہیں بدل سکتی۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال میں سابقہ حکومت کی نیت ہی نہیں تھی کہ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں، ان کی نیت صرف لوٹ مار کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جس وقت فارن فنڈنگ یا ان اکاؤنٹس کی آواز آتی ہے جو عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کیے تو یہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہیں، ہر وہ جو خبر کو ان کے اعمال کو پاکستان کی عوام کے سامنے بے نقاب کرتی ہے اس پر ایک ایسا بیانیہ لے آتےہیں جس پر لوگوں کا دھیان بانٹ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی بات کرو تو عمران خان تڑپنا شروع ہوجاتے ہیں، کرپٹ چہروں نے عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملک اور عوام کا پیسہ لوٹا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد بیرونِ ملک سازش تھی جو 8 مارچ سے شروع ہوئی دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہمیں 6 مہینے پہلے سے معلوم تھا اسی لیے ہم نے معیشت کی بارودی سرنگیں بچھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے فیصلہ تو کرلیں کہ آپ کیا جھوٹا بیانیہ بنانا چاہتے ہیں، آپ کم از کم اپنے جھوٹے بیانیے کی ترتیب کو ٹھیک کرلیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے