پاکستان

میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا: فوجی ترجمان کا پی ٹی آئی کو جواب

جون 15, 2022

میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا: فوجی ترجمان کا پی ٹی آئی کو جواب

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا اور اُن کو غیرملکی مراسلے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

بدھ کی شام نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کے ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں واضح کر دیا گیا تھا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کوئی غیرملکی سازش نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فوج کے ترجمان سیاسی بیان دینے یا سیاسی معاملات کی تشریح نہ کریں تو بہتر ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان الزام عائد کرتے آ رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ختم کرنے کے لیے غیر ملکی سازش کی گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے