کراچی میں لبیک 45 ووٹوں سے ہار گئی، ایم کیو ایم کامیاب
کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر ضمنی انتخاب کے دوران تحریک لبیک اور ایم کیو ایم کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق کُل 309 پولنگ سٹیشنزکے نتائج جاری کیے گئے جن میں ایم کیو ایم کے امیدوار محمد ابوبکر اور تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا.
ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابوبکر کامیاب ہوگئے ، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں پولنگ اسٹیشن نمبر 51 کا نتیجہ پیش کیا. جس کے بعد 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار محمد ابوبکر 10683 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے. جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے 10618 ووٹ لیے.
ایم کیو ایم حقیقی کے رفیع الدین 8ہزار 233 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 4 ہزار936 ووٹ لےکرچوتھے اور پی ایس پی کے شبیر قائم خانی 4 ہزار 541 ووٹ لےپانچویں نمبر پر ہیں۔

